کے الیکٹرک بجلی بنانا چھوڑ کر شجر کاری میں مصروف

  تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملک بھر کے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ شجر کاری کرتے ہوئے اپنی تصویر انہیں ارسال کریں اور کے الیکٹرک تصویر بھیجنے والے کے نام سے ایک اور درخت لگائے گی۔ کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک 70 ہزار سے زائد درخت لگا چکی ہے۔ کے الیکٹرک نے اس مہم کو ’آؤ پاکستان کے لیے شجر کاری کریں‘ کا نام دیا ہے۔ تاہم ٹوئٹر پر کے الیکٹرک کے اس اقدام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا کام بجلی پیدا کرنا اور فراہم کرنا ہے درخت لگانا نہیں، اگر وہ اپنے اصل مقصد پر ہی توجہ مرکوز رکھیں تو بہتر ہوگا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.