گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر گونگا پیر نے وین ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ساتھ ہی طالبات کو بھی تھپڑ دے مارے۔ سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کے بھائی حامد علی شاہ کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر طالبات اور ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہلِ علاقہ کا روڈ بلاک کر ے شدید احتجاج۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
گونگا پیر!!! (ملتان) قصور میں دن دیہاڑے نام نہاد پیروں کی بدمعاشی۔
سکول کالج جانے والی طالبات کی گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر پیر نے وین ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ساتھ ہی طالبات کو بھی تھپر دے مارے
ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے گئے۔ بدمعاشی کی انتہا کہ کالج سکول کی طالبات کو بھی نہیں چھوڑا۔
واقعہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے گونگا پیر میں پیش آیا، جہاں وین ڈرائیور مقامی کالج کی طالبات کو لیکر کالج جارہا تھا کہ راستے میں اس نے سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کے بھائی حامد علی شاہ کی گاڑی کو اوورٹیک کیا۔
جس پر پیرحامد علی شاہ نے طیش میں آ کر اپنی جیپ کو وین کے لاکر زبردستی روکا اور ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران انہوں نے گاڑی میں موجود طالبات کو وین سے اترنے کا کہا اور انہیں بھی تھپر رسید کئے۔