گجرات: چھٹی کلاس کی طالبہ کیساتھ جنسی زیادتی

حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، گجرات کے علاقے کنجاہ میں دو نوجوانوں نے چھٹی کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

معاشرے نے حیوانیت کی چادر اوڑھ لی، گجرات میں حوا کی بیٹی کیساتھ درندگی کا ایک اور واقعہ، دوکاندار دو بہنوں کو دوست کے ساتھ کپڑا دکھانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم صدام اور اس کے ساتھی توقیر نے ایک بہن کو کمرے میں بند کیا اور دوسری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ چیخ وپکار پراہل علاقہ جمع ہوگئے۔ چھٹی کلاس کی طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*