گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پاکستان کا ہالینڈ سے شدید احتجاج

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے معاملے پر پاکستان نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا اور ہالینڈ کے ناظم الامور کو طلب کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے شدید مذمت کی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.