گلشن اقبال میں نجی اسکول کو سیل کر دیا گیا

 گلشن اقبال میں واقع نجی اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔ اسکول ٹیچرز اور طلبا نے اسکول کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں واقع نجی اسکول کو بغیر کسے نوٹیفیکیشن کے سیل کر دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول سیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی کوئی پیشکی نوٹس دیا گیا۔ ٹیچرز کا کہنا تھا کہ جب صبع اسکول پہنچے تو اسکول کو تالا لگا ہوا تھا۔

اسکول انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ایس بی سی نے اسکول کے باہر نوٹس چپکا دیا ہمیں کوئی نوٹس پہلے سے نہیں دیا گیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے ایس بی سی کے خلاف نعرے بازی کی، طلبا اور ٹیچرز نے اسکول کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا اور اسکول کے باہر ہی پڑھائی شورع کردی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*