گوجرانوالہ: ٹریفک وارڈن کے تشدد سے شہری زخمی

گوجرانوالہ میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے شہری زخإی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شہری ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہری کے لواحقین کے مطابق ٹریفک وارڈن نے چالان کرنے پر احتجاج کی پاداش میں ولید کو راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے بعد ٹریفک وارڈن زبردستی صلح نامے پر دستخط کرواکر ولید کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا۔ ولید کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا۔

لواحقین کی درخواست کے باوجود پولیس نے ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.