گوجرہ میں سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،3سیکیورٹی گارڈ زخمی

گوجرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرہ میں جھنگ روڈ پر مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خالد وڑائچ کے بڑے بھائی امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرد ی جس سے انکے 3 سیکیورٹیگارڈ شدید زخمی ہو گئے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق جھنگ روڈ پر پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق ایم این اے امجد وڑائچ کی گاڑی news-1458292167-8153_largeپر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی خالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے تاہم حملے میں امجد وڑائچ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق امجد وڑائچ اسلام آباد سے موٹر وے کے راستے گوجرہ آرہے تھے کے جھنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینسیکیورٹیگارڈ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم عینی شاہدین سے واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے

This entry was posted in علاقائی. Bookmark the permalink.