ہالی وڈ اداکار جارج کلونی ٹریفک حادثے میں زخمی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جارج کلونی اٹلی کے ایک جزیرے سردینیا میں اپنی ٹی وی سیریز کیچ 22 کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ صبح اپنے ہوٹل سے شوٹنگ پر جانے کے لیے نکلے۔ ان کا سکوٹر ایک کار سے جا ٹکرایا جس میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

 

مقامی انتظامیہ کے مطابق جارج کلونی کو آنے والی چوٹیں سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہیں تاہم ابھی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا۔ جارج کلونی کا مذکورہ ڈرامہ اگلے برس نشر کیا جائے گا، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ میں کتنا وقفہ آسکتا ہے۔57 سالہ جارج کلونی بے شمار ہالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ انہیں بے شمار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.