ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلیےانضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے سہیل تنویر کو کپتان مقرر کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان،جاہد علی،محمد سمیع،انور علی،حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں،ریزور پلیئرز میں بلاول بھٹی اور محمد عرفان جونیئر کو رکھا گیا ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود سری لنکا کیخلاف سیریز کے کسی فارمیٹ میں جگہ نہ بناپانے والے فواد عالم کو سلیکٹرز نے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے بھی قابل نہیں سمجھا، نعیم اختر گیلانی بطور منیجر سکواڈ کے ہمراہ جائیں گے۔ایونٹ 26سے 29اکتوبر تک ہانگ کانگ میں شیڈول کیا گیا ہے،
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.