ہاکی کا دوسرا بڑا میلہ، افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے

لاہور: (بادبان نیوز) ہاکی کا دوسرا بڑا میلہ چیمپئنزٹرافی آج سے سج رہا ہے۔ ایونٹ کو چار چاند لگانے کے لیے افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کےدرمیان ہو گا۔ ہاکی گروز نے گرین شرٹس سے کامیاب آغاز کی امید لگا لی ہے۔فٹ بال ورلڈ کپ کے ساتھ ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھی شروع ہو گیا، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔ اب آخری بار چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہاکی فیڈریشن سمجھتی ہے کہ تیاری کے لیے بہت کچھ کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کوچ اولٹز مین ہیں جو اس سے پہلے بھارت کے کوچ تھے۔ ہاکی گرو توقیر ڈار سمجھتے ہیں کہ غیر ملکی کوچ نے ٹیم کی شکل بنا دی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔ سٹار کھلاڑیوں سے خالی پاکستانی ٹیم سے شائقین کو اچھی خبر کی امید ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.