ہتک عزت دعویٰ کی سماعت، شہباز شریف کی عمران خان کیخلاف جلد فیصلے کی درخواست

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کی گئی۔ شہباز شریف کی جانب سے جلد فیصلے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاناما پیپرز کے معاملے پر عوام کو گمراہ کیا اور مجھ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا۔ سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہباز شریف کی کردار کشی کی۔ شہباز شریف کی کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔ عمران خان عدالتی کارروائی کے دوران مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ قانون کے مطابق ہتک عزت کے دعویٰ کا فیصلہ 90 روز میں ہو جانا چاہیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کے دعویٰ کا جلد فیصلہ کرے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 5 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.