Breaking News

ہر تیسرا شخص ذیابیطس کا شکار، تعداد 7 کروڑ سے تجاوز

 

پاکستان 7 کروڑ سے زائد ذیابیطس کے مریضوں کے ساتھ ایشیا میں پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود وفاقی و صوبائی سطح پر ذیابیطس کنٹرول کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ پاکستان میں ہر تیسرا شخص ذیابیطس میں مبتلا ہے اور سالانہ 80 ہزار سے زائد افراد ذیابیطس اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے باعث اموات کا شکار ہورہے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ذیابیطس کی بیماری پر قابو نہ پایا گیا تو 2040 تک پاکستان ذیابیطس کی بیماری کے حوالے سے دنیا کا آٹھواں بڑا ملک بن جائے گا۔ دنیا بھر میں اموات کا باعث بننے والی 10 بیماریوں میں سے ذیابیطس کا چھٹا نمبر ہے۔ دنیا بھر ذیابیطس اور اس سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے سالانہ 50 لاکھ افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں اور دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 41 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2040 تک 64 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ دنیا بھر میں ذیابیطس کے مرض پر قابو پانے کیلئے آگاہی ہفتہ آج سے منایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved