ہم امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے: آرمی چیف

لاہور:  پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میجر علی سلمان شہید نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں امن کو بحال اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی۔ امن کی بحالی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ قوم متحد اور اپنے شہدا کو عزت اور مقام دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہید بریگیڈیئر محمد حسنین کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ بریگیڈیئر حسنین جنوبی وزیرستان کے آپریشنل علاقے میں ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.