ہم کامیاب ہوگئے، فخر ہے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، نجم سیٹھی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جن کی منفی سوچ ہے، اچانک کوئی چیز نہیں ہوجاتی، وقت لگتا ہے تاریخ یہی بتاتی ہے، ایسے غیر ملکی کھلاڑی فراہم کئے ہیں جو آنے کو تیار ہیں، کنٹریکٹ میں شامل ہوتا ہے کہ کھلاڑی فائنل تک کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چند پلیئرز پی ایس ایل سے پہلے ہی پاکستان میں کھیلنے سے انکاری تھے، اگر کھلاڑی کہے وہ انجرڈ ہے، کھیلنا نہیں چاہتا تو زبردستی نہیں کی جاسکتی، انجری کے پیش نظر کھلاڑیوں کو نہ آنے کی اجازت ہوتی ہے، فرنچائز پاکستان آنے پر تیار ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کراچی میں انٹرنیشنل میچ کرانے کا سہرا سب کو جائے گا، سندھ حکومت، نیسپاک، سیکیورٹی اداروں نے

بھرپور تعاون کیا، پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریڈ کارپٹ استقبالیہ دیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*