یاسر شاہ کی کامیابی لیکن ٹیم پستی کی جانب گامزن۔۔۔ ولیمسن نے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط بنادی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

بادبان سپورٹس : کپتان کین ولیمسن اور نکولس کے درمیان پانچویں وکٹ پر 212 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، اس موقع پر کپتان کین ولیمسن 14 اور سومرویلے ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

سومرویلے 4، روس ٹیلر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں تو انہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈتوڑا۔ 

انہوں نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ان سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔