یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل جاری ہے ، جڑواں شہروں میں موبائل فون اور متعدد سٹرکیں بند کر دی گئی ہیں ۔ فل ڈریس ریہرسل میں ڈیفنس فورسز نے حصہ لیا ، اس موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل سروس ایک بجے تک بند رہے گی ، سیکورٹی کے پیش نظر متعدد سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں ۔ ٹریفک پولیس پلان کے مطابق ایکسپریس وے کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک ، مری روڈ فیض آباد سے راول ڈیم چوک تک اورکشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک بند رہے گا تاہم میٹرو بس سروس معمول کے مطابق اپنا آپریشن جاری رکھے گی ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.