یونس خان نفیس اور بہترین کھلاڑی ہیں جن سے بہت متاثر ہوں، ہاشم آملہ

ہاشم آملہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر پرجوش ہیں اور ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یونس خان انتہائی نفیس، اچھے انسان اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کے کیرئیر کے آخری میچ تک ان کی پرفارمنس کو فالو کیا ہے۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ یونس خان ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں کیوں کہ کیرئیر کے ابتدا سے اختتام تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوائے رکھا۔ جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کے لئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے اور یونس خان ان کے لئے ایسے ہی شخص ہیں جنہیں وہ اب تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.