یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین کا ڈی چوک پر دوسرے دن بھی دھرنا جاری

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے سیکڑوں ملازمین کا ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا آج دوسرا روز ہے۔ احتجاجی ملازمین نے رات بھی ڈی چوک میں گزاری۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 5 ہزار سے زائد ملازمین عارضی ملازمت پر کام کر رہے ہیں جنہیں مستقل کیا جائے، دو سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔