‎اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ نے ان کا استقبال کیا۔ ‎راحیل شریف کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات۔

‎اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ نے ان کا استقبال کیا

‎راحیل شریف کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

‎ قائد ایوان شبلی فراز بھی اس موقع پر موجود تھے

‎چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کا تعارف راحیل شریف سے کرای

‎راحیل شریف کی چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

ملاقات میں قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز بھی موجود

ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جنرل (ر) راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ کو دہشتگردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا

‎اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط پلیٹ فام ہے ۔ صادق سنجرانی

‎پاکستان نے دہشت گردی میں بہت نقصان اُٹھایا ہے لیکن پاکستانی افواج ، عوام اور دیگر اداروں نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین سینیٹ

‎پاکستان کبھی نہیں چاہتا کہ کوئی بھی ملک اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہو ۔ صادق سنجرانی

‎یہ اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو مزید منظم بنانے کیلئے ہے ۔ چیئرمین سینیٹ

‎دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد سے مسلم ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صادق سنجرانی

‎اس اتحاد کے قیام سے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ صادق سنجرانی

‎ہمارے لئے باعث خوشی ہے کہ اس فوجی اتحاد کی قیادت پاکستان کے ریٹائرڈجنرل راحیل شریف کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

‎پاکستان خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسائل کا پُر امن حل چاہتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ

‎امن ترقی کی ضمانت ہے ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

‎مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔ صادق سنجرانی

‎دیرپا امن خطے سے غربت اور معاشی عدم استحکام کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔چیئرمین سینٹ

‎اسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی ہے ۔ جنرل راحیل شریف

‎پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ راحیل شریف

‎اسلامی فوجی اتحاد نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو مربوط بنائے گا۔ راحیل شریف