کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کاافتتاح آج ہوگا

khi mandi

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح آج ہوگا۔ مویشی منڈی کے آغاز سے قبل ہی بیوپاریوں کی جانب سے جانوروں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سپرہائی وے پر واقع مویشی منڈی کے لئے پہلے ہی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور آج گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے ہاتھوں مویشی منڈی کے افتتاح کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں گورنر سندھ عشرت العباد خان کی زیر صدارت 2 اگست کو اجلاس بھی ہوا جس میں مرکزی مویشی منڈی کے قیام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس لیا گیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کا باضابطہ آغاز آج 7 اگست سے کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے جائیں اور خریداروں اور بیوپاریوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منڈی کے اردگرد اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کے لئےمسلسل پولیس پیٹرولنگ کی جائے اورسٹی وارڈز کو تعینات کیا جائے جبکہ روشنی، پانی،پبلک ٹوائلیٹس، بینک کاؤنٹرز اور ویٹرنری ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

ایک اندازے کے مطابق کراچی کی مرکزی مویشی منڈی میں 2 لاکھ سے زائد جانوروں کو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.