Breaking News

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

 

تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر آج جی ایچ کیو کا دورہ، کیا جہاں چیف آف آرمی اسٹاف قمر باجوہ نے اُن کا استقبال کیا، بعد ازاں سعودی سفیر نے آرمی چیف کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سیکیورٹی اور خطے کو درپیش دہشت گردی کے چیلینجز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کی سلامتی کے لیے دو طرفہ تعلقات اورمشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں اور پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جانا چاہیے اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی جانی چاہیے۔


یہ خبر پڑھیں :  بھارت کا جنگی جنون، اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور شہید


دوسری جانب پاک فوج کادستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہونے کے لیے تیار ہے جس کا مقصد باہمی سیکیورٹی تعاون کے عمل کو بڑھانا اور دفاعی حکمت عملی میں مشترکہ کاوشوں کو پروان چڑھانا ہے گو پاک فوج کا مختلف خلیجی ریاستوں سے سیکیورٹی تعاون قائم ہے مذکورہ فوجی دستے کو سعودی عرب سےباہرتعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

یاد رہے 34 اسلامی ملکوں پر اسلامی اتحاد فوج کے سربراہ پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف ہیں، اتحادی فوج سعودی عرب میں واقع مقامت مقدسہ کی حفاظت اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے تشکیل دی گئی ہے جس میں دیگر اسلامی ممالک کی افواج کے افسران اور جوان شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved