آرمی چیف کی امیر قطر سے اہم ملاقات۔۔ اہم دفاعی معاہدوں پر دستخط۔۔۔ دفاعی معاہدوں کا حجم پانچ ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔۔۔تین لاکھ پاکستانی قطر جائیں گے اور روزگار حاصل کریں گے۔ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قطر کا دورہ ،قومی دن کی پریڈ میں شرکت اور قیادت سے ملاقاتیں۔۔امیر قطر نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور مثبت کردار کی تعریف کی

بادبان رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا دورہ کیا اور قومی دن کی پریڈ میں شرکت کی ۔آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد سے ملاقات کی ۔امیر قطر نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور مثبت کردار کی تعریف کی ۔آرمی چیف نے مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے امیر قطر کی مسلسل حمایت کی تعریف کی ۔فریقین نے دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بیان کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔