Breaking News

آصف زرداری کا حقوق فاٹا کی ہر تحریک میں ساتھ دینے کا اعلان

فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے شہر اقتدار میں سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ سابق صدر سے ملاقات کرنے والے فاٹا ارکان میں حاجی شاہ جی گل آفریدی اور ساجد طوری سمیت دیگر ارکان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران فاٹا ارکان نے سابق صدر سے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق ترمیم مؤخر کرنے کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔ سابق صدر نے انہیں اپنی جماعت کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور حقوق فاٹا کی ہر تحریک میں ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فاٹا کے عوام کے ساتھ ہیں اور کسی گورنر راج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے فاٹا کے عوام کے ساتھ ہیں، فاٹا کے حقوق کیلئے اگر مقامی لوگوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو پیپلز پارٹی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ اگر دھرنا ماہ رمضان میں ہوا تو شرکاء کو روزانہ افطاری میری طرف سے کروائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved