Breaking News

آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

لائسنس یافتہ افراد کو اپنا خودکار ہتھیار سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کرانے کی اجازت ہوگی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تمام آٹومیٹک اسلحہ لائسنس معطل کردئیے جائیں گے۔

اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2  اختیارات دئیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کرواجاسکے گا، جس کےلیے 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کروانا ہوگی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کرسکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ کی قیمت چاہے زیادہ بھی ہو تاہم رقم صرف 50 ہزار ہی ملے گی ۔ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اورپولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اپنا اسلحہ واپس کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved