ائی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے۔۔ پاکستان کو پانچ ارب تک کا قرضہ 15 جنوری تک ملے گا۔۔۔ یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے قرضہ لے اور چین کو قرضے کی قسطیں ادا کرے۔۔۔ پاکستانی معیشت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیےاستعمال نہ ہو۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان کے قرضوں کی ادئیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا، قرضوں کی شفافیت ضروری ہے اور پاکستان کوقرض دینے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ کرے گا۔

واضح رہےکہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔