ادارہ بادبان اور پوسٹ انٹرنیشنل کی خبر کی تصدیق۔۔۔جمالی خشوگی کے قتل کا حکم محمد بن سلمان نے دیا: امریکی میڈیا کا بھی دعوی تفصیلات

بادبان رپورٹ: ادارہ بادبان رپورٹ یہ خبر اکتوبر کے شمارے میں بھی دے چُکا ہے اور اب امریکی میڈیا نے  بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا۔ ادھرترک میڈیا نے مقتول صحافی جمال خشوگی سے متعلق دوسری آڈیو ٹیپ کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی عرب اس سے پہلے بیان دے چکا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان نے نہیں، بلکہ ایک سینئر انٹیلیجنس اہلکار نے دیا تھا۔

ادھرترک میڈیا نے مقتول صحافی جمال خشوگی سے متعلق دوسری آڈیو ٹیپ کا دعویٰ کیا ہے، ترک صدر طیب اردوان اور صدر ٹرمپ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق کسی بھی جانب سے حقائق نہیں چھپائے جانے چاہئیں۔