Breaking News

اداکارہ نور بھی ایف بی آر کے شکنجے میں آ گئیں

اداکارہ اور ماڈل نور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس نادہندہ ہیں۔ نور 2014ء اور 2015ء میں ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کی 14 لاکھ روپے کی مقروض ہیں۔ ٹیکس حکام نے متعدد نوٹس جاری کئے لیکن اداکارہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ آخرکار ایف بی آر کی ٹیم نے لاہور کے ایک نجی بینک میں اداکارہ نور کا اکاؤنٹ منجمد کیا اور اس میں سے کی ایک لاکھ 60 ہزار روپے کی کٹوتی کر لی کیونکہ اس اکاؤنٹ میں اس سے زیادہ رقم نہیں تھی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق اداکارہ ٹیکس نادہندہ ہیں اور قانون کے مطابق کی کاروائی کیلئے ان کے مزید اکاؤنٹس کی تلاش کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved