Breaking News

اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی خبریں، اداکارہ کی تردید

 

ولی حامد سے طلاق کے بعد اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں تاہم نور نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ اداکارہ نور بخاری میڈیا میں اپنی اداکاری سے زیادہ شادی اور طلاق کی خبروں کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ نور اب تک چار شادیاں کر چکی ہیں اور چاروں مرتبہ ان کا گھر نہ بس سکا۔ کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے طلاق لے کر شوبز کو چھوڑنے اور مکمل طور پر حجاب لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ابتداء میں تو ان کے اس فیصلے پر خوب تنقید کی گئی اور اسے بھی سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ خیال کیا گیا تاہم لوگوں نے آہستہ آہستہ نور میں آئی اس تبدیلی کو قبول کر لیا۔

تاہم اداکارہ نور اب ایک بار پھر لوگوں کے نشانے پر ہیں اور میڈیا میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نور پانچویں شادی کرنے جا رہی ہیں۔ اپنی پانچویں شادی کی خبروں اور تنقید سے تنگ آکر نور نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی پانچویں شادی سے متعلق چپ توڑ دی ہے۔

ویڈیو میں نور نے روتے ہوئے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے مجھے کوئی شادی نہیں کرنی ہے، مجھ سے غلطیاں ہوئیں کہ میں نے شادی کرکے گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔نور نے کہا کہ ہر بار عورت کی غلطی نہیں ہوتی، کوئی بھی عورت اس دنیا میں چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو یا عیسائی ہو، اپنی شادی خراب کرنا نہیں چاہتی۔ اب میرے بارے میں افواہیں پھیلانا بند کردیاجائے۔ میں اکیلی نہیں ہوں، میری بیٹی، میری ماں اور میری بہن میری ذمہ داری ہیں، میں ان تینوں کا فخر ہوں۔ مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی میری جتنی زندگی رہ گئی ہے مجھے صرف عبادت کرنی ہے، ابھی تومجھے اپنی چوتھی شادی کی طلاق کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تو میں پانچویں شادی کس طرح کرسکتی ہوں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے زینب قتل کیس پر بات کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved