Breaking News

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس کیس، سماعت میں ساڑھے 12 بجے تک وقفہ

 

احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت، اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں پیش ہو گئے۔

جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم عدالت میں کب پیش ہوگا جس پر ضامن نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار کی مکمل صحتیابی میں 3 سے 6 ہفتے لگیں گے۔ جج محمد بشیر نے کہا کیا 3 ہفتے تو گزر نہیں چکے؟، 6 نومبر کو بھجوائی گئی میڈیکل رپورٹ میں 3 سے 6 ہفتے کا ذکر ہے۔

نیب کے تفیتشی افسر مقررہ وقت پر عدالت نہ پہنچ سکے جس پر عدالت نے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ بھی جمع نہیں کرائی جا سکی۔

واضح رہے وزیرخزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔ گذشتہ سماعت پر انہیں حاضری کا آخری موقع دیا گیا تھا مگر وہ اس بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved