Breaking News

اسحاق ڈار کے ضامن کی جائیداد قرقی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

وزیر خزانہ کے ضامن احمد علی قدوسی نے جائیداد قرقی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی غیرحاضری میں بدنیتی کا دخل نہیں، احتساب عدالت کی جانب سے ضامن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم غیرقانونی ہے۔

واضح رہے کہ چھ صفحاتی تحریری حکم نامے میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لکھا تھا کہ ملزم اسحاق ڈار پاکستان کا سفر کر سکتا ہے، کیس کو طوالت دینے کے لئے میڈیکل رپورٹ حاصل کی گئی ہے۔ فاضل جج نے یہ بھی لکھا تھا کہ ملزم جان بوجھ کر مفرور ہے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے کترا رہا ہے، ضامن 3 دن میں زرِضمانت کے 50 لاکھ روپے جمع کرائے بصورت دیگر ضامن کی جائیداد قرق اور نیلام کر دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved