Breaking News

اسلام آباد (ای پی آئی )جعلی ڈگری سکینڈل: شعیب شیخ اور کمپنی ملازمین کو 7 سال قید کی سزا

اسلام آباد: (ای پی آئی) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7، 7 سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ شعیب شیخ کو مجموعی طور پر بیس سال کی سزا ہوئی۔ ملزمان پر تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا۔کیس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ممتاز حسین نے سنایا۔ دفعہ 419 کے تحت ملزمان کو تین سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 420 کے تحت تین سال قید، دو لاکھ جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت سات سال قید، پانچ لاکھ جرمانہ اور دفعہ 471 کے تحت سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ملزمان پر تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہو گا۔ عدالت نے شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب، کرنل یونس اور کرنل جمیل کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔اس سے پہلے سابق جج پرویز القادر میمن نے 50 لاکھ روپے رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کر دیا تھا۔ رشوت کا لینے جرم ثابت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج ممتاز حسین کو دوبارہ مقدمہ سننے کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved