Breaking News

اسلام آباد (ای پی آئی) 60 سے زائد سیاستدان 2، 2 بیویوں والے نکلے

اسلام آباد: (ای پی آئی) ملک بھر سے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے 60 سے زائد سیاستدانوں نے کاغذاتِ نامزدگی میں ایک سے زائد بیویوں کا اعتراف کیا ہے۔کاغذاتِ نامزدگی کے مطابق شہباز شریف، سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، تحریکِ انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ریاض حسین پیرزادہ، خواجہ سعد رفیق، ارباب غلام رحیم، حمزہ شہباز، ارشد وہرہ، پیر امین الحسنات اور قیصر محمود شیخ کی دو دو بیویاں ہیں۔دوسری جانب احمد شاہ کھگہ، رانا مبشر اقبال، ناصر اقبال بوسال، آصف حسین، اشرف آصف، عارف خان سندھیلہ، سردار عرفان ڈوگر، زبیر کاردار، سابق ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللہ خان، جمشید اقبال چیمہ، اسلم کچھیلا، عابد رضا، ثنا اللہ مستی خیل، شیر افضل خان، ڈاکٹر سعید الہٰی، جام مہتاب حسین، خالد احمد لُنڈ، سورج شاہ، عبدالستار بچانی، سردار حر بخاری، لطیف سرا، چودھری محمد اشرف، محمد ابوبکر، امجد نعیم اور قادر بخش مگسی کی تین تین بیویاں ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved