Breaking News

اسلام آباد: مدینہ کالونی میں چھریوں کے وار سے 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل

اسلام آباد:اسلام آباد کے علاقے مدینہ کالونی میں تہرے قتل کی واردات، دو خواتین سمیت تین افراد کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کو خاندانی دشمنی قرار دیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول سعید اللہ اپنے خاندان کے ہمراہ یکم اگست کو بونیر سے اسلام آباد منتقل ہوا اور سنگجانی میں رہائش اختیار کی تھی، نقل مکانی کی بظاہر وجہ خاندانی دشمنی معلوم ہوتی ہے۔ مقتولین میں سعید اللہ اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ مقتول کا بھائی ابراہیم اور بچے غائب ہیں۔ پولیس نے تہرے قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں،، تاہم قاتلوں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved