Breaking News

اسمبلیاں ارکان چلائیں اور وزراء عیاشیاں کریں، ایسے نہیں چلے گا: خورشید شاہ

اسلام آباد:  حکومت قومی اسمبلی کورم پورا کرنے میں پھر نا کام ہو گئی ہے، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر نے حکومتی اراکین کی غیرحاضری پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اطلاعات، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اور پارلیمانی امور کے وزراء کو طلب کر لیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ وزراء کی مرضی سے نہیں اپنی مرضی سے ایوان چلانا ہے، وزراء نہ آئے تو پیش کیے گئے بل منظور کر لیے جائیں گے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن ارکان کو فنڈز نہیں دیں گے، ایسا ہوا تو ہم عدالت جائیںگے، یہ عوام کا پیسہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اگرحکومت کی اپنے ارکان پر رٹ ختم ہو گئی ہے تو بتا دے، ایسے اسمبلی نہیں چلے گی، اسمبلیاں ہم چلائیں اورعیاشیاں یہ کریں۔ خورشیدہ شاہ نے کہا کیا ہم فارغ ہیں ہمیں کوئی اور کام نہیں؟، اپوزیشن لیڈر نے سوال کیا کہ کورم پورا کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟، نوازشریف نے بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی تو وہ گھر چلاگیا۔انہوں نے کہا ہم نے چار سال صرف سپیکر کی وجہ سے اسمبلی چلائی ہے، اب کورم پورا کیے بغیر ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی کی جانب سے نشاندہی پر کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved