اسی سالہ بزرگ کی زندگی بھر کی جمع پونجی قومی بچت اسکیم کے تین ملازمین جعلی چیک بُک بنا کرلی۔بادبان رپورٹ۔

قومی بچت اسکیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد ارشد نے جعلسازی سے شہری کی رقم نکلوانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کے ملازمین نے شہری اشرف خان کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی۔

شاہد ارشد نے بتایا کہ قومی بچت اسکیم کے تین ملازمین نے جعلی چیک بُک کے ذریعے متاثرہ شہری کے اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے نکلوائے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر قومی بچت اسکیم نے بتایا کہ جعلسازی کرنے والے تینوں ملازمین کو معطل کر کے ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے درخواست دیدی۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر ندیم اختر نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے اشرف خان کا جعلی اکاونٹ بنایا اور پھر اکاؤنٹ سے پیسے نکلوا کر جعلی اکاؤنٹ میں ڈالے۔