افغانستان میں حالات بد ترین حد تک خراب۔ پولنگ سٹیشن پر دھماکہ اور 20 افراد ہلاک ۔دن بھر میں 250 سے زائد دہشت گردی کے واقعات۔بادبان رپورٹ

بادبادن رپورٹ: افغان وزیر داخلہ ویس برماک کے مطابق دن بھر دہشت گردی کے250 واقعات رونما ہوئے جبکہ سترہ سو دھمکیاں موصول ہوئیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دن بھر سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک افغان سپاہی اوردس پولیس اہلکارجان کی بازی ہار گئے جبکہ سترہ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو چار بجے تک جاری رہی تاہم دیر سے کھلنے والے پولنگ اسٹیشنز کو مزید 4 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھرقندھار گورنرہاؤس میں فائرنگ کےبعد صوبے میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔