Breaking News

افغانستان میں داعش کی موجودگی سے تمام ہمسایہ ممالک کو خطرہ ہے: وزیراعظم

شاہد خاقان عباسی سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں وفد کی ملاقات، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی سے تمام ہمسایہ ممالک کو خطرہ ہے، افغان امن پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف ایل ووٹل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کیلیے پرعزم ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے 50 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان افغان طلبہ کو وظائف بھی فراہم کر رہا ہے اور افغانستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے بھی مدد کر رہا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی سے تمام ہمسایہ ممالک کو خطرہ ہے۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved