Breaking News

اقامہ چھپانے کا معاملہ: خواجہ آصف نے لارجر بنچ کی تشکیل چیلنج کر دی

خواجہ آصف کی نا اہلی کا معاملہ، وزیر خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی تشکیل کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔ خواجہ آصف نے اپنے جواب میں کہا کہ 18 ستمبر کو عدالت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی آبزرویشن دی جبکہ 26 ستمبر کو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار نے عدالت سے تمام حقائق چھپائے اور وہ نا اہلی کے لئے سپریم کورٹ تک تمام فورم استعمال کر چکے ہیں، لارجر بینچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم کر دیا ہے۔ خواجہ آصف نے اقامہ کی بنیاد پر جواب داخل کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے اقامہ چھپانے پر انہیں نا اہل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved