Breaking News

اقتدار میں آ کر کر اداروں کو بچائیں گے، عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے سیاسی مخالفین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کرپٹ ترین ہیں۔ 2018ء کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور سب کو شکست دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔ چوری کوئی اور قیمت عوام ادا کرتے ہیں۔ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار کا مقروض ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چور محنت کش کا پیسہ چراتے ہیں جس سے قوم غریب چور امیر ہوتے ہوتے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کو عوام کے پیسے چوری کرنے پر نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ادارے تباہ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے، اقتدار میں آ کر کر اداروں کو بچائیں گے اور اسی پاکستان کو بہتر ملک بنائیں گے، نوجوان میری ٹیم کا حصہ بنیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved