Breaking News

العزیزیہ ریفرنس: بچے بیرون ملک کاروبار نہ کرتےتو بھیک مانگتے، نوازشریف کء بقیہ 31 سوالوں کے جواب جمع۔ کیا جوابات دیئےتمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز میں آج عدالت پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج بھی العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں بیان قلمبند کروائے۔ انھوں نے کہا کہ اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی رقوم درست طور پر ظاہر کیں، جوایف بی آر ریکارڈ میں ظاہر ہیں. جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران ریکارڈ شدہ بیانات قابل قبول شہادت نہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں میری طرف سے متفرق درخواست جمع کرائی گئی، جے آئی ٹی کے اکٹھے کئے گئے نام نہاد شواہد اور رپورٹ مسترد کرنے کی بھی استدعا کی۔ انھوں نے کہا کہ درخواست میں بتایا تھا کہ جے آئی ٹی محض تفتیشی ایجنسی سے زیادہ کچھ نہیں، یہ بیان عدالت میں بطور شواہد پیش نہیں ہوسکتا۔ نوازشریف نے موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تعصب پر مبنی اور ثبوت کے بغیر تھیں، جے آئی ٹی کو صرف انکم ٹیکس ریٹرن،ویلیتھ اسٹیٹمنٹ اور ویلتھ ریٹرن دیں۔

سماعت کے دوران نوازشریف نے کچھ دیر کے لیے سوالنامہ سے ہٹ کر بھی بیان ریکارڈ کرایا۔ انھوں نے کہا کہ عدالت کے پوچھے گئے سوالات ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں، ساری دنیا کے بچے باہر پڑھتے، کماتے اور پیسے بھی بھجواتے ہیں، میرے بچوں نے ایسا کیا مختلف کام کیا ہے؟ نواز شریف بیان دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے بیٹے بیرون ملک کاروبار نہ کرتے تو کیا بھیک مانگتے۔عدالت میں بیان کرنا مشکل لگ رہا ہے کہ بچے باہر کام کر رہے تھے، بچوں کے کاروبار کے لیے سرکاری رقم کی خرد برد، کرپشن، کک بیک کا کوئی ثبوت نہیں۔ نوازشریف نے کہا خود سمجھنے سے قاصر ہوں کہ میرے خلاف کیا کیا گیا؟ وزیراعظم ہونے کی وجہ سے کبھی اپنے کام سے فرصت ہی نہیں ملی، میرے والد 1937ء سے کاروبار کررہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved