‘اللہ نے عہدے انجوائے کرنے نہیں، خدمت کیلئے دیئے’

 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اورنکاس کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ روسٹرم پرآئے توچیف جسٹس ثاقب نثار کاکہنا تھا کہ انکا مقصد لوگوں کوآلودہ پانی سےنجات دلاناہے۔

سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے بولنے کی اجازت مانگنے ہرچیف جسٹس کاکہناتھا کہ پہلےدستاویزی فلم دیکھیں پھر بات کریں۔

کمرہ عدالت میں دستاویزی ویڈیودکھائے جانے کے بعدچیف جسٹس بولے وزیراعلیٰ صاحب ! حکومت نےلوگوں کی زندگیاں خراب کردیں، آپ وفاق کےبغیرمعاملہ حل نہیں کرسکتےتوبتائیں ہم مددکرتےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواہش تھی کہ بلاول بھٹو بھی یہاں ہوتے، انہیں معلوم ہوتا لاڑکانہ کی کیا صورتحال ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ کوکرپشن کے خلاف قائد اعظم کا قول یاددلایا اور ان سے وعدہ بھی لیا کہ ایک سال کوئی غلط کام نہ کریں پھر یہ عادت ختم ہو جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.