Breaking News

الیکٹرونکس ترقی میں تمام شعبوں پر بازی لے گیا

سلام آباد: (بادبان نیوز) جولائی سے مارچ کے دوران بڑی صںعتوں کی پیداوار 5 اعشاریہ 89 فیصد تک پہنچ گئی۔ الیکٹرونکس مصنوعات کا شعبہ 45 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بازی لے گیا۔

معاشی ترقی کی ثمرات نظر آنے لگے جس کے باعث عوام کی قوتِ خرید میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے اور صنعتوں کا پہیہ تیزی سے گھومنے لگا ہے۔

جولائی سے مارچ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 5 اعشاریہ 89 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران صنعتی ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب صرف مارچ میں ہی بڑی صنعتوں کی پیداوار1 اعشاریہ 84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں عوام کی قوتِ خرید میں اضافے کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ نو ماہ کے دوران الیکٹرونکس مصنوعات کا شعبہ 45 فیصد ترقی کے ساتھ تمام شعبوں پر بھاری رہا۔ آئرن اینڈ سٹیل کا شعبہ 27 فیصد اضافے سے دوسرے اور آٹوز سیکٹر 19 فیصد ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved