Breaking News

امریکا میں مسلمان لڑکی کے قاتل پر فرد جرم عائد

برطانوی میڈیا کے مطابق  امریکی ریاست ورجینیا کی فیرفیکس کاوؤنٹی کی گرینڈ جیوری نے  مسلمان لڑکی نبرہ حسنین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں 22 سالہ ڈارون مارٹینز ٹورس پر فردجرم عائد کردی۔ جیوری نے مجرم پر 7 دفعات میں فردجرم عائد کی جن میں سے 4 کا تعلق قتل کی واردات سے ہے جب کہ مجرم نے صحت جرم سے انکار نہیں کیا۔

ورجینیا میں وکیل استغاثہ بعض معاملات میں موت کی سزا تجویز کرتے ہیں تاہم اس کے لیے قتل عمد کی تصدیق ہونا شرط ہے۔ پولیس کے سامنے اعتراف جرم  کے بعد مجرم کو سزائے موت دینے کے امکانات کو تقویت ملتی ہے اور امکان یہی ہے کہ اس مقدمے میں مجرم کو سزائے موت دی جائے گی۔

برہ حسنین کو رواں سال 18 جون کو رمضان میں افطار کے بعد اسٹرلنگ کے علاقے سے اس وقت اغوا کیاگیا تھا جب وہ مسجد سے گھر واپس جارہی تھی۔ اسٹرلنگ میں ڈرینس ویل روڈ پران کے پاس سے گزرنے والی ایک کار کے ڈرائیور نے ان لڑکیوں کےلیے نازیبا کلمات استعمال کیے۔

نبرہ کی ایک سہیلی نے فیس بک پر اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں لکھا کہ وہ شخص بظاہر نشے میں لگ رہا تھا اور اونچی آواز میں انہیں گالیاں دے رہا تھا۔ جب وہ کار سے اترا تو اس کے ہاتھ میں ایک بیٹ تھا جسے دیکھ کر ساری لڑکیاں خوفزدہ ہوگئیں اور جان بچانے کےلیے قریب ہی موجود ’’آل ڈیلس مسلم سوسائٹی‘‘ (ایڈمز) کی مسجد میں داخل ہوگئیں۔ اسی بھاگ دوڑ کے دوران وہ کار سوار وہاں سے چلا گیا لیکن نبرہ بھی غائب ہوگئی۔

ایڈمز مسجد کی انتظامیہ کو جیسے ہی نبرہ کے غائب ہونے کا علم ہوا تو اس نے فوراً مقامی پولیس حکام کو مطلع کیا جس پر پولیس کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور آس پاس کے علاقے میں تلاش شروع کردی۔ فیئرفیکس کاؤنٹی پولیس کے مطابق انہوں نے جلد ہی جائے وقوعہ کے قریب سے ایک مشتبہ کار ڈرائیور گرفتار کرلیا جس کی عمر 22 سال اور نام ڈارون مارٹینزٹورس بتایا گیا  جبکہ وہ اسٹرلنگ ہی کا رہائشی تھا۔ کچھ وقت بعد ہی نبرہ کی تالاب سے لاش مل گئی اور ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے لڑکی کو مار کر لاش تالاب میں پھینک دی تھی۔ میڈیکل رپورٹس میں سر اور گردن کے حصہ پر شدید چوٹوں کو نبرہ کی وجہِ موت قرار دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved