Breaking News

امریکا نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے: عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بچانے کی کوشش اور پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔
اسلام آباد: انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن اپنا بیان واپس لیں۔ امریکا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے سوال کیا کہ کیا آپ کیلئے اور ہمارے لئے اور جمہوریت ہے؟۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو وکلاء کے ذریعے بتایا کہ کارکن آئین کے اندر رہیں گے لیکن اگر اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے پرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو میں اور طاہر القادری اکھٹے ہو جائیں گے۔ گلو بٹوں نے قانون توڑا تو اپنے کارکنوں کو لے کر وزیراعظم ہائوس پہنچ جائوں گا۔ اس سے قبل عمران خان نے پاکستان بھر میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی کال دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سول نافرمانی پر قائم رہیں اور حکومت کو کسی قسم کا ٹیکس اور بل نہ دیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے سے کسی کو عزت نہیں ملتی۔ کتنے وزیراعظم آئے چلے گئے، لوگ انہیں گالیاں دیتے ہیں مگر عمران خان کو صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں عزت دی جاتی ہے۔ ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جس کے لئے حکمران اپنا ضمیر بیچ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سیاست کا محور عوام اور عوامی خدمت ہے اور ان کا سب کچھ پاکستان میں ہے۔ سات روز کے دھرنے کے دوران ابھی تک کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی قدم نہیں اٹھایا۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ آفتاب چیمہ کو تحریک انصاف کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک نیا آئی جی اسلام آباد لایا گیا ہے جس کا مقصد تحریک انصاف کی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ان پر طاقت کا استعمال کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیا تو اس سخت ردعمل سامنے آئے گا اور اگر تحریک انصاف کا کوئی ایک کارکن بھی زخمی ہوا تو اس آئی جی اسلام آباد پاکستان کے کسی کونے میں نہیں چھپنے دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کسی کھڈ میں چھپے بیٹھے ہیں مگر عمران خان ان کی طرح چھپنے کی بجائے عوام کا سامنا کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved