Breaking News

امریکا نے پاک افغان نمائندہ خصوصی کا دفتر ختم کردیا

امریکی میڈیا کے مطابق  پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی  کی ٹیم کو تحلیل اور دفتر کو ختم کردیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان سرکاری سطح پر نہیں کیا گیا تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا  کہ مذکورہ ٹیم میں شامل اہلکاروں کا معاہدہ ستمبر کے آخر میں ختم ہونے کے بعدکنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی گئی جس کے باعث مذکورہ ٹیم کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں  اور  اب وہ  اپنی پوزیشن پر کام نہیں کرسکتے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکا اس بات پر غور کررہا ہے کہ نمائندہ خصوصی کے تحت چلنے والے معاملات کو جنوبی ایشیائی بیورو میں ضم کیا جائے اور اس کے متعلق کون سے سرکاری اور انتظامی اقدامات کی ضرورت پڑسکتی ہے اس پر سنجیدہ نوعیت کی بحث جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان مشترکہ حکومت کا فارمولے نمائندہ خصوصی کے دفتر کی کوششوں سے قابل عمل ہوا تھا۔

سابق پاک افغان نمائندہ خصوصی  اور پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کا کہناہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے نمائندہ خصوصی یا مستقل وزیر کی اشد ضرورت ہے کیونکہ غیر مستقل ملازمین اور دفتر بند ہونے سے افغان مسئلے کا پرامن اور سیاسی حل  کا تلاش کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved