Breaking News

امریکا کے اعلان جنگ پر جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے، شمالی کوریا

نیویارک میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو یاد رکھنا چاہیے کہ امریکا نے شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ میں پہل کی ہے اور ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اعلان جنگ کے بعد پیانگ یانگ کی سرحد کے اندر یا باہر امریکی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کا حق حاصل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ری یونگ ہو نے کہا کہ زیادہ وقت تک کون زندہ نہیں رہے گا اس کا جواب بعد میں دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے خطاب کو سنا، اگر وہ ‘لٹل راکٹ مین’ کی ہی سوچ کی تائیدکرتے ہیں تو پھر وہ بہت دیر تک نہیں رہیں گے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے بیان کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 5 بڑی کمپنیوں فیس بک، ایمازون، ایپل، نیٹ فلکس اور ایلفابیٹ کے کاروبار میں 3.7 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

امریکی لڑاکا طیاروں نے 24 ستمبر کو شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر میں پروازیں کی تھیں جب کہ پینٹاگون نے بھی تصدیق کی کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد سے دور شمال کی طرف پروازیں کیں اور یہ مشن امریکی ارادے کا ثبوت ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے جاری بیان میں مزید کہا کہ امریکی سرزمین اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے تمام فوجی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ جنگی طیاروں کی پروازیں واضح پیغام ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے متعدد فوجی راستے موجود ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved