Breaking News

امریکا کے ساتھ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے، شمالی کوریا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات شمالی کوریا کے ڈپٹی سفیر کم ان رونگ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اب اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ شروع کی جاسکتی ہے۔

سلامتی کونسل کے جنرل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کم ان رونگ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا دنیا کا واحد ملک ہے جسے 1970 سے لے کر اب تک امریکا کی جانب سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اس لئے ہمیں اپنے دفاع کے لئے تمام جوہری ہتھیار رکھنے کا حق ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمارے ملکی رہنما کو ہٹانے کا منصوبہ بنارکھا ہے جو امریکا کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

کم ان رونگ کا کہنا تھا کہ رواں برس شمالی کوریا ایک مکمل ایٹمی طاقت بن کر ابھر چکا ہے اور ہم نے ناصرف ایٹمی جوہری بم تیار کئے ہیں بلکہ ہائیڈروجن بم اور بلیسٹک میزائل کے تجربات بھی کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے اہم مقامات ہمارے نشانے پر ہیں اگر اس نے ہمارے ایک انچ حصے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved