Breaking News

امریکہ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ

وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ ایران کے خلاف از سر نو تیسری بار سخت پابندیاں عائد نہ کرنے کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تحقیق ختم کرانا ہے ۔ وائٹ ہاؤس یورپی یونین کے دستخطوں کیساتھ ایک معاہدہ چاہتا ہے جس کے تحت ایران پر یورینیم کی افزودگی کی پابندی عائدکی جائے ۔ ٹرمپ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی معاہدے کا حصہ بناناچاہتے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے کہاوہ آخری بار انتظار کرینگے ۔امریکی حکام نے کہا ہے صدر ٹرمپ ایران کیخلاف معطل کی جانیوالی اقتصادی پابندیوں کوبرقرار رکھیں گے اور2015 میں طے پانے والا جوہری معاہدہ خطرہ میں نہیں پڑیگا ۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکخواں نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کیساتھ طے پانیوالے عالمی جوہری معاہدے کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ میکخواں نے کہا یہ ڈیل اہم ہے اور اسے حتمی شکل دینے والے تمام ممالک کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے ۔ قبل ازیں ایران نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو وہ یورینیم کی افزودگی کا عمل تیز کردیگا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved