Breaking News

امریکہ کا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا تنگ نظری ہے: مشیر قومی سلامتی

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے پُرعزم ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کا اپنا کردار ہے، سب کو اپنا کردار ادا کر کے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف کردار دنیا جانتی ہے لیکن امریکہ کا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا تنگ نظری ہے۔

ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ امریکہ کو پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف کردار تسلیم کرنا ہو گا، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کی جڑیں کاٹی ہیں، افغانستان میں امن قائم نہ ہونے کے ذمہ دار ہم نہیں، پاکستان آج بھی افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان میں امن قائم ہونے سے خطے میں استحکام آئے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved