Breaking News

امریکی قونصل خانے پر حملے کا خدشہ، سیکیورٹی سخت، سادہ لباس اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ

 

اسلام آباد : قومی سلامتی کے ادارے نے کراچی میں امریکی اور اس کے دوست ممالک کے سفارتخانوں پر القاعدہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے ادارے نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خفیہ خط میں آگاہ کیا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے امریکی دوست ممالک کے قونصل خانوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس پر محکمہ داخلہ نے امریکی قونصلیٹ و دیگر سفارتخانوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے انٹیلی جنس نیٹ ورک بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں اور سادہ لباس اہلکار سفارتخانوں کے باہر سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved